Blog
Books
Search Hadith

نیت کے بارے میں باب

۔ (۸۸۹۲)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((قَالَتِ الْمَلائِکَۃُ: رَبِّ! ذَاکَ عَبْدُکَ یُرِیْدُ اَنْ یَّعْمَلَ سَیِّئَۃً وَھُوَ اَبْصَرُ بِہٖ،فَقَالَ: اُرْقُبُوْہُ،فَاِنْعَمِلَھَافَاکْتُبُوْھَا لَہُ بِمِثْلِھَا، وَاِنْ تَرَکَھَا فَاکْتُبُوْھَا لَہُ بِحَسَنَۃٍ، اِنَّمَا تَرَکَھَا مِن جَرَّایَ۔)) (مسند احمد: ۸۲۰۳)

۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: فرشتے کہتے ہیں: اے میرے ربّ! تیرا فلاں بندہ برائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جب کہ وہ زیادہ جاننے والا ہوتا ہے، پس وہ کہتا ہے: انتظار کرو، اگر وہ اس برائی کا ارتکاب کر تو تم اس کے لیے ایک برائی لکھ لو اور اگر وہ اس کو ترک کر دے تو اس وجہ سے تم اس کے لیے ایک نیکی لکھ دو، اس نے صرف میری وجہ سے اسے ترک کیا ہے۔
Haidth Number: 8892
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۸۹۲) تخریج:أخرجہ مسلم ۱۲۹(انظر: ۸۲۱۹)

Wazahat

Not Available