Blog
Books
Search Hadith

اعمال میں میانہ روی اور اعتدال کا بیان

۔ (۸۹۲۱)۔ عَنْ بُرَیْدَۃَ الْاَسْلَمِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: خَرَجْتُیَوْمًا لِحَاجَۃٍ فَاِذَا اَنَا بِالنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَمْشِیْ بَیْنَیَدَیَّ، فَاَخَذَ بِیَدِیْ، فَانْطَلَقْنَا نَمْشِیْ جَمِیْعًا فَاِذَا نَحْنُ بَیْنَ اَیْدِیْنَا بِرَجُلٍ یُصَلِّییُکْثِرُ الرُّکُوْعَ وَالسُّجُوْدَ، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَتُرَاہُ یُرَائِیْ؟ )) فَقُلْتُ: اَللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ اَعْلَمُ، فَتَرَکَ یَدِیْ مِنْ یَدِِہِ، ثُمَّ جَمَعَ بَیْنَیَدَیْہِ فَجَعَلَ یُصَوِّبُھُمَا وَیَرْفَعُھُمَا وَیَقُوْلُ: ((عَلَیْکُمْ ھَدْیًا قَاصِدًا ، عَلَیْکُمْ ھَدْیًا قَاصِدًا، عَلَیْکُمْ ھَدْیًا قَاصِدًا، فَاِنَّہُ مَنْ یُشَادَّ ھٰذَا الدِّیْنَیَغْلِبْہُ (وَفِیْ لَفْظٍ) فَاَرَسَلَ یَدِیْ ثُمَّ طَبَقَ بَیْنَ کَفَّیْہِ فَجَمَعَھُمَا وَجَعَلَ یَرْفَعُھُمَا بِحَیَالِ مَنْکَبَیْہِیَضْعُھُمَا وَیَقُوْلُ: ((عَلَیْکُمْ ھَدْیًا قَاصِدًا ثَلاثَ مَرَّاتٍ فَاِنَّہُ مَنْیُّشَادَّ الدِّیْنَیَغْلِبْہُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۳۵۱)

۔ سیدنا بریدہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:میں ایک دن کسی ضرورت کے لیے نکلا، اچانک نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے میری ملاقات ہو گئی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرے سامنے چل رہے تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میرا ہاتھ پکڑ لیا، پھر ہم دونوں اکٹھے چلنے لگے، اچانک ہم نے اپنے سامنے ایسا آدمی دیکھا جو بہت زیادہ رکوع و سجود کر رہا تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا اس کے بارے میں تیرایہ خیال ہے کہ وہ ریاکاری کر رہا ہے؟ میں نے کہا: جی اللہ اور اس کا رسول ہی بہتر جانتے ہیں، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میرا ہاتھ چھوڑ دیا اور اپنے دونوں ہاتھ جمع کر کے اوپر نیچے کرنے لگے اور فرمانے لگے کہ میانہ روی والا طریقہ لازم پکڑو، اعتدال والے انداز کا اہتمام کرو، میانہ روی اختیار کرو، کیونکہ جو دین میں تکلف کرنے کی کوشش کرتا ہے، دین اس پر غالب آ جاتا ہے۔ ایک روایت میں ہے: پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میرا ہاتھ چھوڑ دیا اور اپنی دونوں ہتھیلیوں میں تطبیق دے کر ان کو اکٹھا کیا اور پھر ان کو کندھوں کے برابر تک اٹھانے اور پھر نیچے کرنے لگے اور فرمانے لگا: میانہ روی والے طریقے کو لازمی پکڑو، تین دفعہ فرمایا، کیونکہ جو آدمی زور آمائی کرے گا، دین اس پر غالب آ جائے گا۔
Haidth Number: 8921
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۹۲۱) تخریج:اسنادہ صحیح، أخرجہ الحاکم: ۱/ ۳۱۲، وابن خزیمۃ: ۱۱۷۹، والحاکم: ۱/۳۱۲ (انظر: ۲۲۹۶۳)

Wazahat

فوائد:… جو دین میں تکلف کرنے کی کوشش کرتا ہے، دین اس پر غالب آ جاتا ہے۔ اس کا مفہوم یہ ہے کہ جو آدمی اپنی طاقت سے بڑھ کر اور تکلف کر کے نیک عمل کرے گا، وہ بالآخر عمل کی کمی کرے گا اور فرائض تک کو چھوڑ بیٹھے گا۔ اعتدال اور میانہ روی کے ساتھ چلنے کا طریقہیہ ہے کہ لوگوں کا تحقیق اور حکمت و بصیرت والے اہل علم سے رابطہ ہو، وہ اپنی اہلیت اور مصروفیت کو دیکھ کر ان سے شریعت کی روشنی حاصل کریں اور اپنے لیے اعمالِ صالحہ کا معتدل سا منہج اختیار کریں، نیز ان کو یہ علم بھی ہونا چاہیے کہ جب رغبت زیادہ ہو تو کون سا عمل کرنا چاہیے۔