Blog
Books
Search Hadith

معیشت میں میانہ روی اختیار کرنا

۔ (۸۹۳۶)۔ عَنْ اَبِی الدَّرْدَائِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَنَّہٗقَالَ: ((مِنْفِقْہِالرَّجُلِرِفْقُہٗفِیْ مَعِیْشَتِہِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۰۳۸)

۔ سیدنا ابو درداء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ آدمی کی سمجھداری کی علامت ہو گی کہ وہ معیشت میں نرمییعنی اعتدال اختیار کرے۔
Haidth Number: 8936
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۹۳۶) تخریج:اسنادہ ضعیف لضعف ابی بکر بن عبد اللہ، أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱۳/ ۳۱۳، والبیھقی فی الشعب : ۶۵۶۴ (انظر: ۲۱۶۹۵)

Wazahat

فوائد:… اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی صفات بیان کرتے ہوئے فرمایا: {وَالَّذِیْنَ اِذَآ اَنْفَقُوْا لَمْ یُسْرِفُوْا وَلَمْ یَقْتُرُوْا وَکَانَ بَیْنَ ذٰلِکَ قَوَامًا۔} … اور وہ کہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں اور نہ خرچ میں تنگی کرتے ہیں اور (ان کا خرچ) اس کے درمیان معتدل ہوتا ہے۔ (سورۂ فرقان: ۶۷)