Blog
Books
Search Hadith

اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کا بیان

۔ (۸۹۳۹)۔ عَنْ اَنَسٍ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُکْثِرُ اَنْ یَّقُوْلَ: ((یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ! ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ۔)) فَقَالَ لَہُ اَصْحَابُہُ وَاَھْلُہُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اَتَخَافُ عَلَیْنَا؟ وَقَدْ آمَنَّا بِکَ وَبِمَا جِئَتَ بِہٖ،قَالَ: ((اِنَّالْقُلُوْبَبِیَدِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ یُقَلِّبُھَا۔)) (مسند احمد: ۱۲۱۳۱)

۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کثرت سے یہ دعا کیا کرتے تھے: … یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ! ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ۔(اے دلوں کو الٹ پلٹ کر دینے والے! میرے دل کو اپنے دین پر جمائے رکھنا)۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ اور اہل و عیال نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ کو ہمارے بارے میں کوئی ڈر ہے، جبکہ ہم آپ پر اور آپ کی لائی ہو شریعت پر ایمان لائے ہیں؟آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک تمام دل اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں، وہ ان کو الٹ پلٹ کر دیتا ہے۔
Haidth Number: 8939
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۹۳۹) تخریج:اسنادہ قوی علی شرط مسلم، أخرجہ الترمذی: ۲۱۴۰، وابن ماجہ: ۳۸۳۴(انظر: ۱۲۱۰۷)

Wazahat

Not Available