Blog
Books
Search Hadith

مطلق طور پر نیکی اور اطاعت کے اعمال کرنے کی ترغیب دلانے کا بیان

۔ (۸۹۴۸)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ قَیْسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: صَلّٰی بِنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلَاۃً ثُمَّ قَالَ: ((عَلٰی مَکَانِکُمْ اثُبُتُوْا۔)) ثُمَّ اَتَی الرِّجَالَ فَقَالَ: ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یَاْمُرُنِیْ اَنْ آمُرَکُمْ اَنْ تَتَّقُوْا اللّٰہَ، وَاَنْ تَقُوْلُوْا قَوْلاً سَدِیٍْدا۔)) ثُمَّ تَخَلَّلَ اِلٰی النِّسَائِ فَقَالَ لَھُنَّ: (( اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یَاْمُرُنِیْ اَنْ آمُرَکُنَّ اَنْ تَتَّقُوْا اللّٰہَ وَاَنْ تَقُوْلُوْا قَوْلٍا سَدِیْدًا۔)) قَالَ: ثُمَّ رَجَعَ حَتّٰی اَتَی الرِّجَالَ فَقَالَ: ((اِذَا دَخَلْتُمْ مَسَاجِدَ الْمُسْلِمِیْنَ وَاَسْوَاقَھُمْ، وَمَعَکُمْ النَّبْلُ، فَخُذُوْا بِنُصُولِھَا،لاَ تُصِیْبُوْا بِھَا اَحَدًا فَتُؤْذُوْہُ اَوْ تَجْرَحُوْہُ۔)) (مسند احمد: ۱۹۷۱۷)

۔ سیدنا عبد اللہ بن قیس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمیں ایک نماز پڑھائی اور پھر فرمایا: اپنی اپنی جگہ پر بیٹھے رہو۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مردوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا کہ میں تمہیںیہ حکم دوں کہ تم اللہ تعالیٰ سے ڈر جاؤ اور درست بات کہا کرو۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیچوں بیچ سے عورتوں کے پاس تشریف لے گئے اور ان سے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا کہ میں تمہیںیہ حکم دوں کہ تم اللہ تعالیٰ سے ڈر جاؤ اور درست بات کہا کرو۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مردوں کے پاس واپس تشریف لے آئے اور فرمایا: جب تم مسلمانوں کی مسجدوں اور بازاروں میں داخل ہو اور تمہارے پاس نیزہ ہو تو اس کے پھلکے کو پکڑ کر رکھو تاکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ کسی کو مار دو اور اس طرح اس کو تکلیف پہنچاؤ یا زخمی کر دو۔
Haidth Number: 8948
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۸۹۴۸) تخریج:قولہ منہ: اذا دخلتم مساجد … الی آخر الحدیث صحیح، وھذا اسناد ضعیف لضعف لیث بن ابی سلیم (انظر: ۱۹۴۸۸)

Wazahat

Not Available