Blog
Books
Search Hadith

ایمان کی خصلتوں اور اس کی نشانیوں کا بیان

۔ (۹۰) (وَ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ)۔قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! حَدِّثْنِیْ بِأَمْرٍ أَعْتَصِمُ بِہِ، قَالَ: ((قُلْ رَبِّیَ اللّٰہُ ثُمَّ اسْتَقِمْ۔)) قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! مَا أَخْوَفُ مَا تَخَافُ عَلَیَّ؟ قَالَ: فَأَخَذَ بِلِسَانِ نَفْسِہِ ثُمَّ قَالَ: ((ہٰذَا۔)) (مسند أحمد: ۱۵۴۹۶)

۔ (دوسری سند) میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسی چیز بیان کرو کہ اس کے ساتھ چمٹ جاؤں (اور اس کا اہتمام کروں)۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: تم کہو کہ میرا ربّ اللہ ہے اور پھر اس پر ڈٹ جاؤ۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ میری کس چیز سے سب سے زیادہ خوفزدہ ہیں؟ جواباً آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے اپنی زبان پکڑی اور فرمایا: اس سے۔
Haidth Number: 90
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۰) تخریج: حدیث صحیح ۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۳۹۷۲ وانظر الحدیث بالطریق الاول (انظر: ۱۵۴۱۸)

Wazahat

فوائد: …کہنے کو تو استقامت ایک لفظ ہے، لیکن یہ ایسا جامع لفظ ہے، جو اوامر اور نواہی کو شامل ہے، جب کوئی آدمی کسی فرض کو ترک کرتا ہے یا حرام کام کا ارتکاب کرتا ہے تو وہ راہ مستقیم سے ہٹ جاتا ہے اور استقامت کو چھوڑ بیٹھتا ہے، استقامت کا مطلب یہ ہے کہ اسلام کے اوامر و نواہی پر نہایت ثابت قدمی سے عمل کرنا اور فرائض و سنن اور مستحبات و مندوبات کو بجا لاتے رہنا اور محرمات و منہیات سے اجتناب کرنا۔ محض زبان سے اظہار کر دینے کا نام ایمان نہیں ہے، بلکہ اصل ایمان وہی ہے جس کے ساتھ عمل بھی ہو، اس لیے کہ عمل ایمان کا ثمرہ اور نتیجہ ہے۔ جس طرح بے ثمر درخت کی کوئی اہمیت نہیں، اسی طرح عمل کے بغیر ایمان کی کوئی حیثیت نہیں اور استقامت کمالِ ایمان کی علامت ہے۔ زبان کی حفاظت اور زبان کی آفتیں، یہ اپنی نوعیب کا مستقل اور انتہائی اہم باب ہے، دورِ حاضر کے اکثرخواتین و حضرات کو دیکھا گیا ہے کہ وہ اپنی زبانوں کی حفاظت کے سلسلے میں انتہائی نااہل ثابت ہوئے ہیں، بدگوئی، فحش گوئی، طعن و تشنیع، چغلی و غیبت، سب و شتم اور گالی گلوچ ان کا معمول بن چکا ہے، ان لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہماری جس چیز کے بارے میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ کو سب سے زیادہ ڈر تھا، ہم اس کا مصداق بن گئے۔