Blog
Books
Search Hadith

اولاد اور پھر قریب سے قریب تر رشتہ داروں کے ساتھ نیکی کرنا

۔ (۱۹۲۰)۔ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنْ مَیْمُوْنَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، قَالَتْ: اَعْتَقْتُ جَارِیَۃً لِیْ، فَدَخَلَ عَلَیَّ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَاَخْبَرْتُہُ بِعِتْقِھَا، فَقَالَ: ((آجَرَکِ اللّٰہُ، اَمَا اِنَّکِ لَوْ کُنْتِ اَعْطَیْتِھَا اَخْوَالَکِ کَانَ اَعْظَمَ لِاَجْرِکِ۔)) (مسند احمد: ۲۷۳۵۴)

۔ زوجۂ رسول سیدہ میمونہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے اپنی ایک لونڈی کو آزاد کیا، پھر جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم میرے پاس تشریف لائے تو میں آپ کو اس کی آزادی کی بارے میں بتلایا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تجھے اجر عطا کرے، لیکن اگر تو اپنے ماموؤں کو دے دیتی تو اس میں تیرے لیے زیادہ اجر ہوتا۔
Haidth Number: 9020
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۹۲۰) تخریج:حدیث صحیح، أخرجہ ابوداود: ۱۶۹۰(انظر: ۲۶۸۱۷)

Wazahat

فوائد:… محتاج رشتہ دار پر خرچ کرنا، غلاموں کو آزاد کرنے سے زیادہ باعث ِ ثواب ہے۔