Blog
Books
Search Hadith

اولاد اور پھر قریب سے قریب تر رشتہ داروں کے ساتھ نیکی کرنا

۔ (۱۹۲۳)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَدِمَتْ عِیْرٌ الْمَدِیْنَۃَ، فَاشْتَرَی النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَرَبِحَ اَوَاقِیَ، فَقَسَمَھَا فِیْ اَرَامِلِ بَنِیْ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَقَالَ: ((لا اَشْتَرِیْ شَیْئًا لَیْسَ عِنْدِیْ ثَمَنُہُ۔)) (مسند احمد: ۲۰۹۳)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ایک قافلہ مدینہ منورہ میں آیا، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے کوئی چیز خریدی اور اس پر کچھ اوقیے نفع کمایا اور پھر ان کو بنو عبد المطلب کی بیواؤں میں تقسیم کر دیا اور فرمایا: آئندہ میں ایسی چیز نہیں خریدوں گا، جس کی میرے پاس قیمت نہیں ہو گی۔
Haidth Number: 9023
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۱۹۲۳) تخریج:اسنادہ ضعیف، شریک بن عبد اللہ القاضی سییء الحفظ، وسماک فی روایتہ عن عکرمۃ اضطراب، أخرجہ ابوداود: ۳۳۴۴(انظر: ۲۰۹۳)

Wazahat

فوائد:… ایسی چیز خریدنے سے اجتناب کا درس دیا جا رہا ہے، جس کی بندے کے پاس قیمت نہ ہو، کیونکہ ممکن ہے کہ آدمی مقروض ہی فوت ہو جائے اور اس کی طرف سے ادائیگی بھی نہ کی جائے۔