Blog
Books
Search Hadith

اولاد کے فوائد اور ان کی تربیت کرنے اور ان پر نرمی کرنے کی ترغیب کا بیان

۔ (۹۰۳۰)۔ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَوْصَاہُ بِعَشْرِ کَلِمَاتٍ (مِنْھَا) ((وَاَنْفِقْ عَلٰی عَیَالِکَ مِنْ طَوْلِکَ، وَلا تَرْفَعْ عَنْھُمْ عَصَاکَ اَدَبًا، وَاَخِفْھِمْ فِی اللّٰہِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۴۲۵)

۔ سیدنا معاذ بن جبل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو دس باتوں کی وصیت کی تھی، ان میں سے تینیہ تھیں: اور اپنی مالی وسعت کے مطابق اپنے اہل و عیال پر خرچ کر، ان کو ادب کی تعلیم دینے کے لیے ان سے لاٹھی کو دور نہ کر اور ان کو اللہ تعالیٰ کے بارے میں خوف دلا کے رکھ۔
Haidth Number: 9030
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۰۳۰) تخریج:اسنادہ ضعیف لانقطاعہ، عبد الرحمن بن جبیر لم یدرک معاذا أخرجہ بنحوہ ابن ماجہ: ۳۳۷۱، ۴۰۳۴ (انظر: ۲۲۲۰۷۵)

Wazahat

فوائد:… دوسری نصوص سے ثابت ہوتا ہے کہ ضرورت کے وقت بیوی بچوں کو سزا دی جا سکتی ہے۔