Blog
Books
Search Hadith

صلہ رحمی کی ترغیب کا بیان

۔ (۹۰۵۶)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، اَنَّ رَجُلًا قَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّ لِیْ قَرَابَۃً اَصِلُھُمْ وَیَقْطَعُوْنَ ، وَاُحْسِنُ اِلَیْھِمْ وَیُسِیْؤُوْنَ اِلَیَّ، وَاَحْلُمُ عَنْھُمْ، وَیجْہَلُوْنَ عَلَیَّ، قَالَ: ((لَئِنْ کُنْتَ کَمَا تَقُوْلُ کَاَنَّمَا تُسِفُّھُمُ الُمَلَّ، وَلایَزَالُ مَعَکَ مِنَ اللّٰہِ ظَھِیْرٌ عَلَیْھِمْ، مَادُمْتَ عَلٰی ذٰلِکَ۔)) (مسند احمد: ۷۹۷۹)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے کچھ قرابت دار ہیں، میں تو ان سے صلہ رحمی کرتا ہوں، لیکن وہ قطع رحمی کرتے ہیں، میں ان کے ساتھ احسان کرتا ہوں، لیکن وہ مجھ سے برا سلوک کرتے ہیں اور میں ان سے بردباری سے پیش آتا ہوں، لیکن وہ جہالت برتتے ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر بات ایسے ہی ہے، جیسے تو کہہ رہا ہے تو گویا تو ان کو گرم راکھ کھلا رہا ہے اور جب تک تو اس عمل پر قائم رہے گا، ان کی مخالفت میں تیرے ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف ایک مدد گار ہو گا۔
Haidth Number: 9056
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۰۵۶) تخریج:أخرجہ مسلم: ۲۵۵۸(انظر: ۷۹۹۲)

Wazahat

فوائد:… گرم راکھ چبوانے کامطلب یہ ہے کہ ان لوگوں کو اس برتاؤ کی وجہ سے گویا شدید نفسیاتی اور معاشرتی تکلیف سے دو چار کرنے کا انداز ہے۔