Blog
Books
Search Hadith

صلہ رحمی کی ترغیب کا بیان

۔ (۹۰۶۰)۔ وَعَنْہُ اَیْضًا، اَنَّ اَعْرَابِیًّا عَرَضَ لِلنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَھُوَ فِیْ مَسِیْرِہِ فَاَخَذَ بِخِطَامِ نَاقَتِہِ، اَوْ بِزِمَامِ ناَقَتِہِ، فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَوْ یَامُحَمَّدُ، اَخْبِرْنِیْ بِمَا یُقَرِّبُنِیْ مِنَ الْجَنَّۃِ، وَیُبَاعِدُنِیْ مِنَ النَّارِ۔ قَالَ: ((تَعْبُدُ اللّٰہَ وَلا تُشْرِکُ بِہٖشَیْئًا، وَتُقِیْمُ الصَّلاۃَ، وَتُؤْتِیْ الزَّکَاۃَ، وَتَصِلُ الرَّحِمَ)) (مسند احمد: ۲۳۹۳۵)

۔ سیدنا ابو ایوب انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک بدّو ، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے آیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اونٹنی کی لگام پکڑ لی، جبکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کسی سفر میں تھے، اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! یا اس نے کہا: اے محمد! مجھے ایسا عمل بتائیں جو مجھے جنت کے قریب کر دے اور آگ سے دور کر دے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو اللہ تعالیٰ کی عبادت کیا کر، اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرا، نماز قائم کر، زکوۃ ادا کر اور صلہ رحمی کر۔
Haidth Number: 9060
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۰۶۰) تخریج:أخرجہ البخاری: ۵۹۸۳، ومسلم: ۱۳(انظر: ۲۳۵۳۸)

Wazahat

Not Available