Blog
Books
Search Hadith

ہمسائے کے ساتھ احسان کرنے کی ترغیب کا بیان

۔ (۹۰۷۶)۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالَ: ((مَازَالَ جِبْرِیْلُ عَلَیْہِ السَّلامُ یُوْصِیْنِیْ بِالْجَارِ حَتَّی ظَنَنْتُ اَنَّہُ سَیُوَرِّثُہُ۔)) (مسند احمد: ۲۴۷۶۴)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جبریل علیہ السلام نے مجھے ہمسائے کے بارے میں اس قدر نصیحتیں کیں کہ مجھے گمان ہونے لگا کہ یہ تو اس کو وارث بھی بنانے لگے ہیں۔
Haidth Number: 9076
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۰۷۶) تخریج:أخرجہ البخاری: ۶۰۱۴، ومسلم: ۲۶۲۴(انظر: ۲۴۲۶۰)

Wazahat

فوائد:… میراث صرف قریبی رشتہ داروں کا حق ہوتا ہے، لیکن جب ہمسائیوں کے حقوق کے بارے میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو تاکید کی گئی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یوں لگا کہ یہ تو میراث کے بھی حقدار قرار پائیں گے۔ اللہ تعالیٰ کے حقوق کے ساتھ ساتھ بندوں کے بھی حق ہیں اور ان میں ہمسائیوں کے حقوق کو بھی کافی اہمیت حاصل ہے، لیکن اس دور کا مسلمان مکمل اسلام کو اپنانے کے لیے تیار نہیں ہے، ہر ایک اپنی ذات کے لیے چند اعمال کا تعین کر کے اسی کو کافی سمجھ بیٹھا ہے۔