Blog
Books
Search Hadith

ضیافت کی مدت اور مہمان کے حق اور اس کی ذمہ داری کا بیان

۔ (۹۰۹۶)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِذَا دَخَلَ اَحَدُکُمْ عَلٰی اَخِیْہِ الْمُسْلِمِ فَاَطْعَمَہُ طَعَامًا فَلْیَاْکُلْ مِنْ طَعَامِہِ، وَلا یَسْاَلْہُ عَنْہُ، فَاِنْ سَقَاہُ شَرَابًا مِنْ شَرَابِہٖفَلْیَشْرَبْ مِنْ شَرَابِہٖ،وَلایَسْاَلْہُ عَنْہُ۔)) (مسند احمد: ۹۱۷۳)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی اپنے مسلمان بھائی کے پاس جائے اور وہ اسے کوئی کھانا کھلائے تو اس کو چاہیے کہ وہ کھانا کھا لے اور اس کے بارے میں سوال نہ کرے، اس طرح اگر وہ کوئی مشروب پلائے تو وہ پی لے اور اس کے بارے میں سوال نہ کرے۔
Haidth Number: 9096
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۰۹۶) تخریج:حدیث حسن، أخرجہ ابویعلی: ۶۳۵۸، والحاکم: ۴/ ۱۲۶(انظر:)

Wazahat

Not Available