Blog
Books
Search Hadith

ضیافت کی مدت اور مہمان کے حق اور اس کی ذمہ داری کا بیان

۔ (۹۰۹۸)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طِرِیْقٍ ثَانٍ) عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَیُّمَا مُسْلِمٍ اَضَافَ قَوْمًا فَاَصْبَحَ الضَّیْفُ مَحْرُوْمًا، فَاِنَّ حَقًّا عَلٰی کُلِّ مْسِلِمٍ نَصْرُہُ حَتّٰییَاْخُذَ بِقَرَی لَیْلَتِہِ مِنْ زَرْعِہِ وَمَالِہِ۔)) (مسند احمد: ۱۷۳۱۰)

۔ (دوسری سند) نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو مسلمان کسی قوم کا مہمان بنا، لیکن اس نے اس حال میں صبح کی کہ وہ اپنے حق سے محروم رہا، تو ہر مسلمان پر حق ہو گا کہ وہ اس مہمان کی مدد کرے، یہاں تک کہ وہ اپنے میزبان کی کھیتی اور مال سے اپنی اس رات کی مہمانی کا حق وصول کر لے۔
Haidth Number: 9098
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۰۹۸) تخریج:اسنادہ ضعیف لجھالۃ ابن المھاجر، أخرجہ ابوداود: ۳۷۵۱(انظر: ۱۷۱۷۸)

Wazahat

فوائد:… میزبانی، مہمان کا حق ہے۔ میزبان کو چاہیے کہ خندہ پیشانی کے ساتھ اس کا استقبال کرے اور حسب ِ استطاعت اور خوش دلی سے اس کی مہمان نوازی کا حق ادا کرے۔