Blog
Books
Search Hadith

مسنون غسل کی اقسام ایک سے زائد غسل کی وہ اقسام، جن کا احادیث میں اکٹھا ذکر کیا گیا

۔ (۹۱۴)۔عَنْ عَائِشَۃَؓعَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، أَنَّہُ قَالَ: ((یُغْتَسَلُ مِنْ أَرْبَعٍ: مِنَ الْجُمُعَۃِ وَالْجَنَابَۃِ وَالْحِجَامَۃِ وَغُسْلِ الْمَیِّتِ۔)) (مسند أحمد: ۲۵۷۰۵)

سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: چار امور سے غسل کیا جاتا ہے: جمعہ سے، جنابت سے، سینگی لگوانے سے اور میت کو غسل دینے سے۔
Haidth Number: 914
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۱۴) اسنادہ ضعیف، مصعب بن شیبۃ، قال احمد: روی احادیث مناکیر، وقال النسائی: منکر الحدیث، وعد الذھبی ھذا الحدیث من مناکیرہ، وانفرد بتوثیقہ ابن معین۔ أخرجہ ابوداود: ۳۴۸، ۳۱۶۰ (انظر: ۲۵۱۹۰)

Wazahat

فوائد:… یہ روایات تو ضعیف ہے، ان میں سے مسنون غسلوں کی وضاحت آ گے آ رہی ہے، مثلا غسلِ جمعہ، غسلِ جنابت، میت کو غسل دینے سے غسل کرنا ۔