Blog
Books
Search Hadith

مسلمانوں کی خیرخواہی کرنے کی ترغیب کا بیان

۔ (۹۱۰۵)۔ عَنْ تَمِیْمِ نِ الدَّارِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلدِّیْنُ النَّصِیْحَۃُ، اَلدِّیْنُ النَّصِیْحَۃُ۔)) ثَلاثًا۔ وَفِیْ رِوَایَۃٍ: ((اِنَّمَا الدِّیْنُ النَّصِیْحَۃُ۔)) قَالُوْا: لِمَنْ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!؟ قَالَ: ((لِلّٰہِ وَلِکِتَابِہٖ وَلِرَسُوْلِہِ، وَلِاَئِمَّۃِ الْمُسْلِمِیْنِ وَعَامَّتِھِمْ۔)) (مسند احمد: ۱۷۰۶۴)

۔ سیدنا تمیم داری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: دین خیرخواہی ہے، دین خیرخواہی ہے۔ تین دفعہ فرمایا، ایک روایت میں ہے: صرف اور صرف دین خیرخواہی کا نام ہے۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کس کے لیے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالی، اس کی کتاب، اس کے رسول، مسلمانوں کے حکمرانوں اور عام مسلمانوں کے لیے۔
Haidth Number: 9105
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۱۰۵) تخریج:أخرجہ مسلم: ۵۵، وعلقہ البخاری فی صحیحہ فی باب قول النبی ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : الدین النصیحۃ للہ ولرسولہ ولائمۃ المسلمین وعامتھم۔ (انظر: ۱۶۹۴۰)

Wazahat

فوائد:… اللہ تعالیٰ کے لیے خیر خواہییہ ہے کہ اس کی وحدانیت کے بارے میں صحیح اعتقاد رکھا جائے اور خلوص نیت کے ساتھ اس کی عبادت کی جائے۔ اللہ تعالیٰ کی کتاب کی خیرخواہییہ ہے کہ اس کی تصدیق کی جائے اور اس کے احکام پر عمل کیا جائے، رسول کے لیے خیر خواہییہ ہے کہ اس کی نبوت ورسالت کی تصدیق کی جائے اور اس کے اوامر و نواہی کے تقاضے پورے کیے جائیں،ائمہ مسلمین کے لیے خیرخواہییہ ہے کہ امورِ حق میں ان کی اطاعت کی جائے اور ان کی بغاوت نہ کی جائے اور عام مسلمانوں کے لیے خیر خواہییہ ہے کہ ان کی مصلحتوں کی طرف ان کی رہنمائی کی جائے۔