Blog
Books
Search Hadith

مسلمانوں کی خیرخواہی کرنے کی ترغیب کا بیان

۔ (۹۱۰۶)۔ عَنْ حَکِیْمِ بْنِ اَبِیْیَزِیْدَ عَنْ اَبِیْہِ عَمَّنْ سَمِعَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((دَعُوْا النَّاسَ فَلْیُصِبْ بَعْضُھُمْ مِنْ بَعْضٍ فَاِذَا اسْتَنْصَحَ رَجُلٌ اَخَاہُ فَلْیَنْصَحْ لَہُ۔)) (مسند احمد: ۱۸۴۷۱)

۔ ایک صحابی ٔ رسول ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: لوگوں کو چھوڑ دو تاکہ بعض بعض سے نفع حاصل کر سکے، ہاں جب کوئی کسی سے نصیحت طلب کرتے تو وہ نصیحت کرے۔
Haidth Number: 9106
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۱۰۶) تخریج:حدیث صحیح لغیرہ، أخرجہ البخاری فی التاریخ الکبیر : ۳/ ۱۵(انظر: ۲۸۲۸۲)

Wazahat

فوائد:… لوگوں کو چھوڑ دینے سے مراد یہ ہے کہ بیچنے والوں اور خریدنے والوں کو چھوڑ دو، وہ آپس میں سودا کر لیں گے، تم بیچ میں آ کر قیمتوں کے مشورے نہ دو اور دلّالی نہ کرو، ہاں جب کوئی آدمی مشورہ طلب کرے تو ذاتی مفاد سے بالا تر ہو کر اس کی خیرخواہی کر دی جائے۔