Blog
Books
Search Hadith

مسلمان کی مدد کرنے، اس کی تنگی کو دور کرنے، اس کی حاجت کو پورا کرنے اور اس کے نقائص پر پردہ ڈالنے کی ترغیب کا بیان

۔ (۹۱۱۴)۔ عَنْ سَلاَّمِ بْنِ عَمْرٍو الیَشْکُرِیِّ، عَنْ رَجُلٍ مِّنْ اَصْحَابِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِخْوَانُکُمْ اَحْسِنُوْا اِلَیْھِمْ، أَوْ فَاَصْلِحُوْا اِلَیْھِمْ وَاسْتَعِیْنُوْھُمْ عَلٰی مَاغَلَبَکُمْ، وَاَعِیْنُوْھُمْ عَلٰی مَاغَلَبَھُمْ۔)) (مسند احمد: ۲۳۵۳۵)

۔ ایک صحابی ٔ رسول بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اپنے بھائیوں کے ساتھ احسان کرو اور جو چیز تم کو مغلوب کر دے، تم اس کے معاملے میں اپنے بھائیوں سے مدد طلب کرو اور جو چیز ان پر غالب آ جائے، تو اس کے معاملے میں ان کی مدد کرو۔
Haidth Number: 9114
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۱۱۴) تخریج:صحیح لغیرہ، أخرجہ أبو یعلی: ۹۲۰، والبخاری فی الادب المفرد : ۱۹۰(انظر: ۲۳۱۴۸)

Wazahat

Not Available