Blog
Books
Search Hadith

مسلمان کی مدد کرنے، اس کی تنگی کو دور کرنے، اس کی حاجت کو پورا کرنے اور اس کے نقائص پر پردہ ڈالنے کی ترغیب کا بیان

۔ (۹۱۱۵)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: جَائَ نَبِیَّ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رَجُلَانِ حَاجَتُھُمَا وَاحِدَۃٌ، فَتَکَلَّمَ اَحَدُھُمَا، فَوَجَدَ نَبِیُّ اللّٰہ مِنْ فِیْہِ اَخْلَافًا، فَقَالَ لَہُ: ((اَلا تَسْتَاکُ!)) فَقَالَ: اِنِّیْ لَاَفْعَلُ وَلٰکِنِّیْ لَمْ اَطْعَمْ طَعَامًا مُنْذُ ثَـلَاثٍ، فَاَمَرَ بِہٖرَجُلاًفآوَاہُ،وَقَضٰی لَہُ حَاجَتَہُ۔ (مسند احمد: ۲۴۰۹)

۔ سیدنا عبدا للہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ دوآدمی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے، ان کی ضرورت ایک ہی تھی، ان میں سے ایک نے جب گفتگو کی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے منہ سے بد بو محسوس کی اور فرمایا: کیا تو مسواک نہیں کرتا؟ اس نے کہا: جی میں ضرور کرتاہوں، لیکن بات یہ ہے کہ میں نے تین دنوں سے کھانا نہیں کھایا، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک شخص کو حکم دیا، پس وہ اس کو لے گیا اور اس کی ضرورت پوری کی۔
Haidth Number: 9115
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۱۱۵) تخریج:اسنادہ ضعیف، قابوس بن ابی ظبیان لیّن،یکتب حدیثہ ولا یحتج بہ، أخرجہ الطبرانی: ۱۲۶۱۱، والبیھقی: ۱/ ۳۹ (انظر: ۲۴۰۹)

Wazahat

Not Available