Blog
Books
Search Hadith

مسلمان کی پشت پناہی کرنے، اس سے محبت کرنے، اس پر شفقت کرنے اور اس کی تکلیف کی وجہ سے تکلیف محسوس کرنے کی رغبت کا بیان

۔ (۹۱۲۰)۔ عَنْ سَیَّارٍ، اَنَّہُ سَمِعَ خَالِدَ بْنَ عَبْدِ اللّٰہِ الْقَسْرِیِّ، وَھُوَ یَخْطُبُ عَلَی الْمِنْبَرِ، وَھُوَ یَقُوْلُ: حَدَّثَنِیْ اَبِیْ عَنْ جَدِّیْ اَنَّہُ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَتُحِبُّ الْجَنَّۃَ؟۔)) قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: ((فَاَحِبَّ لِاَخِیْکَ مَاتُحِبُّ لِنَفْسِکَ۔)) (مسند احمد: ۱۶۷۷۲)

۔ خالد بن عبدا للہ قسری نے کہا، جبکہ وہ منبر پر خطاب کر رہے تھے: میرے باپ نے میرے دادے سے مجھے بیان کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تو جنت کو پسند کرتا ہے؟ انھوں نے کہا: جی ہاں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھر جو اپنے لیے پسند کرتا ہے ، وہی کچھ اپنے بھائی کے لیے پسند کر۔
Haidth Number: 9120
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۱۲۰) تخریج:حدیث حسن، أخرجہ الحاکم: ۴/ ۱۶۸(انظر: ۱۶۶۵۵)

Wazahat

فوائد:… مسلمان کو جو خیر و بھلائی اپنے لیے پسند ہو، وہ ان ہی امورِ خیر کو دوسرے مسلمانوں کے لیے پسند کرے اور عملی طور پر حتی الوسع اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کوشش بھی کرے، اچھی طرح ذہن نشین کر لیں کہ جیسے گھر کے سربراہ کے ذمے گھر کے افراد کے حقوق ہیں،اسی طرح اس پر رشتہ دار اور غیر رشتہ دار مسلمانوں کے حقوق بھی عائد ہوتے ہیں۔