Blog
Books
Search Hadith

مؤمن کی مدد کرنے اور اس کی عزت کا دفاع کرنے کی ترغیب کا بیان

۔ (۹۱۲۶)۔ عَنْ مُعَاذِ بْنِ اَنَسٍ الْجُھَنِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ حَمٰی مُؤْمِنًا مِنْ مُنَافِقٍ یَعِیْبُہُ بَعَثَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی مَلَکًا یَحْمِیْ لَحْمَہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مِنْ نَّارِ جَھَنْمَ، وَمَنْ بَغٰی مُؤْمِنًا بِشَیْئٍ یُرِیْدُ شَیْنَہُ، حَبَسَہُ اللّٰہُ عَلٰی جَسْرِ جَھَنَّمَ حَتّٰییَخْرُجَ مِمَّا قَالَ۔)) (مسند احمد: ۱۵۷۳۴)

۔ سیدنا معاذ بن انس جہنی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے مؤمن کو کسی ایسے منافق سے بچایا جو اس کی عیب جوئی کر رہا تھا تو اللہ تعالیٰ اس پر ایک فرشتہ نازل کریں گے، جو روزِ قیامت اس کے گوشت کو جہنم کی آگ سے بچائے گا، اور جس نے مؤمن کو عیب دار قرار دینے کے لیے کسی معیوب چیز کے ساتھ اس کا پیچھا کیا تو اللہ تعالیٰ اس کو جہنم کے پل پر روک لے گا، یہاں تک کہ وہ اپنی کہی ہوئی بات سے نکل جائے۔
Haidth Number: 9126
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۱۲۶) تخریج:اسنادہ ضعیف، اسماعیل بن یحییٰ المعافری فیہ جھالۃ، وذکر الذھبی ھذا الحدیث من غرائبہ، ویحییٰ بن ایوب، مختلف فیہ، حسن الحدیث، الا ان لہ غرائب ومناکیریجتنبھا اصحاب الصحاح، أخرجہ ابوداود: ۴۸۸۳(انظر: ۱۵۶۴۹)

Wazahat

Not Available