Blog
Books
Search Hadith

ہدایت اور اعمالِ خیر کی طرف دعوت دینے اور ان پر رہنمائی کرنے اور سفارش کرنے اور آپس کی اصلاح کرنے کی ترغیب کا بیان

۔ (۹۱۳۲)۔ عَنِ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ دَعَا اِلٰی ھُدًی، کَانَ لَہٗمِنَالْاَجْرِمِثْلُاُجُوْرِمَنْیَّتَّبِعُہٗ لا یُنْقِصُ ذَلِکَ مِنْ اُجُوْرِھِمْ شَیِْئًا، وَمَنْ دَعَا اِلٰی ضَلَالَۃٍ کَانَ عَلَیْہَ مِنَ الْاِثْمِ مِثْلُ آثَامِ مَنْ یَّتَّبِعُہُ لایُنْقِصُ ذَلِکَ مِنْ آثَامِھِمْ شَیْئًا۔)) (مسند احمد: ۹۱۴۹)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے ہدایت کی طرف بلایا تو اس کو اس کی پیروی کرنے والوں کے اجر جتنا اجر ملے گا، جبکہ ان کے اجروں میں کوئی کمی نہیں آئے گی، اس طرح جس نے گمراہی کی طرف بلایا تو اس کو اس کے پیچھے چلنے والوں کے گناہوں جتنا گناہ ملے گا، جبکہ ان کے گناہوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہو گی۔
Haidth Number: 9132
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۱۳۲) تخریج:أخرجہ مسلم: ۲۶۷۴(انظر: ۹۱۶۰)

Wazahat

فوائد:… مسلمان کو امورِ صالحہ کا سبب بننا چاہیے، نہ کہ برے کاموں کا۔