Blog
Books
Search Hadith

راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانے اور راہ بھولے کی رہنمائی کرنے کی ترغیب کا بیان

۔ (۹۱۵۱)۔ عَنْ مُوْسٰی بْنِ اَبِی عِیْسٰی، اَنَّ مَرْیَمَ فَقَدَتْ عَیْسٰی عَلَیْہِ السَّلَامُ، فَدَارَتْ بِطَلَبِہٖ،فَلَقِیَتْ حَائِکًا فَلَمْ یُرْشِدْھَا، فَدَعَتْ عَلَیْہِ فَلا تَزَالُ تَرَاہٗتَائِھًا،فَلَقِیَتْ خَیَّاطًا فَاَرْشَدَھَا فَدَعَتْ لَہٗ،فَھُمْیُؤْنَسُ اِلَیْھِمْ، اَیْیُجْلَسُ اِلَیْھِمْ۔ (مسند احمد: ۲۳۶۲۸)

۔ موسیٰ بن ابی عیسیٰ کہتے ہیں: ایک دن مریم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا نے عیسیٰ علیہ السلام کو گم پایا اور ان کو تلاش کرنے کے لیے اِدھر اُدھر گھومنے لگیں، وہ ایک جولاہے کو ملیں، لیکن اس نے ان کی رہنمائی نہیں کی، پس انھوں نے اسے بد دعا دی،یہی وجہ ہے کہ تو ان کو بے قدرا دیکھتا تھا، پھر وہ ایک درزی کو ملیں، اس نے ان کی رہنمائی کی، پس انھوں نے اس کو دعا دی، اسی سبب سے تو دیکھتا ہے کہ درزی سے مانوس ہوا جاتا ہے، یعنی لوگ اس کے پاس بیٹھتے ہیں۔
Haidth Number: 9151
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۱۵۱) تخریج:ھذا اثر مقطوع، ولیس فی السنۃ ما یشھد لہ (انظر: ۲۳۲۳۹)

Wazahat

فوائد:… ان احادیث میں بھی دراصل مسلمان کی فضیلت کا بیان ہے، جس کے راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا باعث ِ اجر وثواب ہے، وہ خود کتنا عظیم ہوگا۔