Blog
Books
Search Hadith

اخلاقِ حسنہ کی ترغیب دلانے کا بیان

۔ (۹۱۵۸)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِنَّ الْمُسَلِمَ الْمُسَدِّدَ لَیُدْرِکُ دَرَجَۃَ الصَّوَّامِ الْقَوَّامِ بِآیَاتِ اللّٰہِ، بِحُسْنِ خُلُقِہِ، وَکَرَمِ ضَرِیْبَتِہِ۔)) (مسند احمد: ۶۶۴۸)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک (اعتدال اور دوام کے ساتھ) راہِ صواب پر چلنے والا مسلمان اپنے حسن اخلاق اور طبعی عفو و درگزر کی وجہ سے اس آدمی کا درجہ پا لیتا ہے جو بہت زیادہ روزے رکھنے والا ہو اور اللہ تعالیٰ کی اٰیات کے ساتھ بہت زیادہ قیام کرنے والا ہو۔
Haidth Number: 9158
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۱۵۸) تخریج:صحیح لغیرہ، أخرجہ الطبرانی فی الکبیر و الاوسط (انظر: ۶۶۴۸)

Wazahat

فوائد:… حسن اخلاق اور عفو و درگذر میں نفس کو ضبط کرنا پڑتا ہے اور ان اعمال سے دل کو تسکین ملتی ہے، مسلم معاشرے میں بہترین ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔