Blog
Books
Search Hadith

اخلاقِ حسنہ کی ترغیب دلانے کا بیان

۔ (۹۱۵۹)۔ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِنَّ الرَّجُلَ لَیُدْرِکُ بِحُسْنِ الْخُلُقِ دَرَجَۃَ الصَّائِمِ الْقَائِمِ (وَفِی لَفْظٍ) دَرَجَاتِ قَائِمِ اللَّیْلِ صَائِمِ النَّھَارِ ۔)) (مسند احمد: ۲۵۵۲۷)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک آدمی حسن اخلاق کے ذریعے رات کو قیام کرنے والے اور دن کو روزہ رکھنے والے کا درجہ پا لیتا ہے۔
Haidth Number: 9159
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۱۵۹) تخریج:حدیث صحیح لغیرہ، أخرجہ ابوداود: ۴۷۹۸ (انظر: ۲۵۰۱۳)

Wazahat

فوائد:… جس آدمی نے حسن اخلاق کو اپنا لیا، وہ یہ سمجھتا ہے کہ سب سے آسان عمل حسن اخلاق اور لوگوں کے ساتھ اچھے موڈ میں رہنا ہے، لیکن صورتحال یہ ہے کہ اہل اسلام کی اکثریت کو سرے سے حسن اخلاق کے تقاضوں کا شعور ہی نہیں ہے۔