Blog
Books
Search Hadith

اخلاقِ حسنہ کی ترغیب دلانے کا بیان

۔ (۹۱۶۶)۔ حَدَّثَنَا وَکِیْعٌ، ثَنَا سَفْیَانُ، عَنْ حَبِیْبٍ، عَنْ مَیْمُوْنِ بْنِ اَبِی شَبِیْبٍ، عَنْ اَبِی ذَرٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ لَہُ: ((اِتَّقِ اللّٰہَ حَیْثُمَا کُنْتَ، وَاَتْبِعِ السَّیِّئَۃَ الْحَسَنَۃَ تَمْحُھَا، وَخَالِقِ النَّاسَ بِخُلُقٍ حَسَنٍ۔)) قَالَ وَکِیْعٌ:، وَقَالَ: سُفْیَانُ مَرَّۃً عَنْ مُعَاذٍ: فَوَجَدْتُ فِی کِتَابِی عَنْ اَبِی ذَرٍّ وَھُوَ السَّمَاعُ الْاَوَّلُ۔ (مسند احمد: ۲۱۶۸۱)

۔ سیدنا ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم جہاں کہیں بھی ہو، اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور بدی کے بعد نیکی کرو، تاکہ وہ اس کو مٹا دے اور لوگوں سے اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔ معاذ راوی نے کہا: میں نے اپنی کتاب میں عَنْ اَبِی ذَرٍّ کے الفاظ پائے اور یہی پہلا سماع تھا۔
Haidth Number: 9166
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۱۶۶) تخریج:حسن لغیرہ، أخرجہ الترمذی: ۱۹۸۷(انظر: ۲۱۳۵۴)

Wazahat

فوائد:… برائی کے بعد نیکی کرنے سے برائی کا اثر زائل ہو جاتا ہے اور اس سوچ اور فکر سے آہستہ آہستہ اور بالآخر مزاج میں اتنی ترقی پیدا ہو جاتی ہے کہ بندہ برائیوں سے باز آ جاتا ہے۔