Blog
Books
Search Hadith

اخلاقِ حسنہ کی ترغیب دلانے کا بیان

۔ (۹۱۶۸)۔ عَنْ اُمِّ الدَّرْدَائِ، عَنْ اَبِی الدَّرْدَائِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌یَبْلُغُ بِہ:ِ ((مَنْ اُعْطِیَ حَظَّہُ مِنَ الرِّفْقِ، اُعْطِیَ حَظَّہُ مِنَ الْخَیْرِ، وَلَیْسَ شَیْئٌ اَثْقَلَ فِی الْمِیْزَانِ مِنَ الْخُلُقِ الْحَسَنِ۔)) (مسند احمد: ۲۸۱۰۴)

۔ سیدہ ام درداء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، سیدنا ابو درداء ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس کو نرمی کا فراخی کے ساتھ حصہ دیا گیا، اس کو اس کا خیر کا حصہ دے دیا گیا اور کوئی عمل ایسا نہیں ہے، جو ترازو میں حسن اخلاق کی بہ نسبت زیادہ وزنی ہو۔
Haidth Number: 9168
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۱۶۸) تخریج:انظر الحدیث السابق

Wazahat

فوائد:… حسن اخلاق تعلیمات ِ اسلامیہ کے سلسلے کا ایک اہم باب ہے، اس کو اپنانے کے لیے تعلیم، مصلحت اور حکمت کی ضرورت ہے، تمام احادیث کو غور سے پڑھنے کے بعد حسن اخلاق کو سمجھنے اور اس کو اپنانے کی کوشش کریں۔