Blog
Books
Search Hadith

غصے کو پی جانے اور غصے نہ ہونے کی ترغیب کا بیان

۔ (۹۱۶۹)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہٗ،مِنْحَدِیْثٍ طَوِیْلٍ اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَا مِنْ جَرْعَۃٍ اَحَبَّ اِلَیَّ مِنْ جَرْعَۃِ غَیْظٍیَکْظِمُھَا عَبْدٌ ، مَا کَظَمَھَا عَبْدٌ لِلّٰہِ اِلَّا مَلَاَ اللّٰہُ جَوْفَہُ اِیْمَانًا۔)) (مسند احمد: ۳۰۱۷)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کوئی گھونٹ ایسا نہیں ہے، جو اللہ تعالیٰ کے ہاں غصے کے اس گھونٹ سے پسندیدہ ہو، جس کو بندہ پی جاتا ہے، جب بندہ اللہ تعالیٰ کے لیے ایسے گھونٹ کو پیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے پیٹ کو ایمان سے بھر دیتا ہے۔
Haidth Number: 9169
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۱۶۹) تخریج:حدیث صحیح، أخرجہ الطیالسی: ۲۷۲۶، والطبرانی: ۱۲۲۱۷(انظر: ۳۰۱۷)

Wazahat

فوائد:… اللہ تعالیٰ نے پرہیز گار لوگوں کی صفات بیان کرتے ہوئے فرمایا: {الَّذِیْنَیُنْفِقُوْنَ فِی السَّرَّاء ِ وَالضَّرَّاء ِ وَالْکٰظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ وَاللّٰہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۔} … جو خوشی اور تکلیف میں خرچ کرتے ہیں اور غصے کو پی جانے والے اور لوگوں سے در گزر کرنے والے ہیں اور اللہ نیکی کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ (سورۂ آل عمران: ۱۳۴)