Blog
Books
Search Hadith

مسلمان ہونے والے کافر سے غسل کرنے کا مطالبہ کرنے کا بیان

۔ (۹۲۱)۔عَنْ خَلِیْفَۃَ بْنِ حُصَیْنِ بْنِ قَیْسِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِیْہِ أَنَّ جَدَّہُ (قَیْسَ بْنَ عَاصِمٍ) أَسْلَمَ عَلٰی عَہْدِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَمَرَہُ أَنْ یَغْتَسِلَ بِمَائٍ وَسِدْرٍ۔ (مسند أحمد: ۲۰۸۹۱)

سیدنا قیس بن عاصم ؓ سے مروی ہے کہ جب وہ عہد ِ نبوی میں مسلمان ہوئے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌نے ان کو پانی اور بیری کے پتوں کے ساتھ غسل کرنے کا حکم دیا۔
Haidth Number: 921
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۲۱)تخریج:حدیث صحیح۔ أخرجہ ابوداود: ۳۵۵، والنسائی: ۱/ ۱۰۹،والترمذی: ۶۰۵ (انظر: ۲۰۶۱۵)

Wazahat

فوائد:… ان احادیث سے معلوم ہوا کہ اسلام قبول کرنے والا غسل کرے اور اہل اسلام اس سے اس چیز کا مطالبہ کریں۔ معلوم ہوا کہ مسلمان ہونے والے کے لیے غسل کرنا ضروری ہے۔