Blog
Books
Search Hadith

غصے کو پی جانے اور غصے نہ ہونے کی ترغیب کا بیان

۔ (۹۱۷۵)۔ عَنْ جَارِیَۃَ بْنِ قُدَامَۃَ السَّعْدِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، اَنَّ رَجُلًا سَاَلَ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! قُلْ لِیْ قَوْلًا یَنْفَعُنِیْ وَاَقْلِلْ لَعَلِّی اَعِیْہِ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا تَغْضَبْ۔)) فَاَعَادَ عَلَیْہِ حَتّٰی اَعَادَ عَلَیْہِ مِرَارًا، کُلَّ ذَلِکَ یَقُوْلُ: ((لا تَغْضَبْ۔)) (مسند احمد: ۲۰۶۲۶)

۔ سیدنا جاریہ بن قدامہ سعدی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سوال کیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی نفع بخش بات بتلاؤ، لیکن وہ مختصر ہونی چاہیے، تاکہ میں اس کو یاد کر سکوں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو غصے نہ ہوا کر۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کئی دفعہ یہ بات دوہرائی اور ہر بار یہی فرماتے رہے کہ تو غصہ نہ کر۔
Haidth Number: 9175
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۱۷۵) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۸/ ۵۳۲، وابویعلی: ۶۸۳۸، والطبرانی: ۲۱۰۲(انظر: ۲۰۳۵۷)

Wazahat

فوائد:… نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سائل اور مخاطب کی صلاحیت کودیکھ کر اس کا مطالبہ پورا کرتے تھے۔