Blog
Books
Search Hadith

غصے کو پی جانے اور غصے نہ ہونے کی ترغیب کا بیان

۔ (۹۱۷۸)۔ عَنْ عَطِیَّۃَ السَّعْدِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِذَا اسْتَشَاطَ السُّلْطَانُ تَسَلَّطَ الشَّیْطَانُ۔)) (مسند احمد: ۱۸۱۴۷)

۔ سیدنا عطیہ سعدی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب حکمران طیش میں آتا (اور غصے سے آگ بگولا ہوتا) ہے تو اس وقت شیطان مسلط ہو جاتا ہے۔
Haidth Number: 9178
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۱۷۸) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ حال محمد بن عطیۃ، أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۱۷/۴۴۴ (انظر: ۱۷۹۸۴)

Wazahat

فوائد:… حکمرانوں کو صبر و تحمل سے کام لینا چاہیے اور غیظ و غضب کی عادت کو مکمل طور پر ختم کر دینا چاہیے، اسی طرح لوگوںکے لیے بھی ناجائز ہے کہ ایسے امور کو سر انجام دیں، جن سے حکمران کو غصہ آتا ہو۔