Blog
Books
Search Hadith

ظلم کو معاف کرنے کی ترغیب اور اس کی فضیلت کابیان

۔ (۹۱۸۷)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِسْمَحْ یُسْمَحْ لَکَ۔)) (مسند احمد: ۲۲۳۳)

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: درگزر کر، تاکہ تجھ سے بھی درگزر کی جائے۔
Haidth Number: 9187
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۱۸۶) تخریج: صحیح بشواھدہ، أخرجہ الطیالسی: ۵۸۷، والبیھقی: ۸/ ۵۶ (انظر: ۲۲۷۰۱)

Wazahat

فوائد:… معاف کرنا ایسا زیور ہے کہ اس سے متصف شخص لوگوں میں ہر دلعزیز اور مقبول اور اللہ تعالیٰ کے ہاں محبوب ہو جاتا ہے، یہ صفت صبر وحلم، تحمل و برداشت اور عفوو درگزر کو جنم دیتی ہے کہ جن کی بنا پر دشمن بھی دوست بن جاتے ہیں، معاف کرنا حکیم اور دانا لوگوں کی صفت ہے، وہ اس کی روشنی میں ہر انسان سے پیش آتے ہیں۔