Blog
Books
Search Hadith

ظلم کو معاف کرنے کی ترغیب اور اس کی فضیلت کابیان

۔ (۹۱۸۸)۔ عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِنَّ قَوْمًا کَانَوْا اَھْلَ ضَعْفٍ وَمَسْکَنَۃٍ، قَاتَلَھُمْ اَھْلُ تَجَبُّرٍ وَعَدَدٍ، فَاَظْہَرَ اللّٰہُ اَھْلَ الضَّعْفِ عَلَیْھِمْ، فَعَمَدُوْا اِلیٰ عَدُوِّھِمْ فَاسْتَعْمَلُوْھُمْ وَسَلَّطُوْھُمْ، فَاَسْخَطُوْا اللّٰہَ عَلَیْھِمْ اِلیٰیَوْمِیَلْقَوْنَہُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۸۵۵)

۔ سیدنا حذیفہ بن یمان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ایک قوم، کمزور اور مسکین تھی، تکبر اور تعداد والے لوگوں نے ان سے لڑائی کی، پھر جب اللہ تعالیٰ نے کمزوروں کو اُن پر غالب کیا تو انھوں نے اپنے دشمن کا قصد کیا اور ان کو غلام بنا لیا اور ان پر مسلط ہو گئے اور اس طرح روزِ قیامت اللہ تعالیٰ کو ملنے تک انہوں نے اپنے اوپر اس کو ناراض کر دیا۔
Haidth Number: 9188
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۱۸۸) تخریج: اسنادہ ضعیف، الاجلح الکندی ضعیف، وقیس بن ابی مسلم فی عداد المجھولین، أخرجہ ابن ابی شیبۃ: ۱۵/ ۳۹ (انظر: ۲۳۴۶۳)

Wazahat

فوائد:… جب کمزور لوگوں کو اقتدار مل جائے، تو وہ انتقامی کاروائی شروع نہ کر دیں، بلکہ شریعت کی روشنی میں اپنا اقتدار برقرار رکھیں۔