Blog
Books
Search Hadith

نرمی کی ترغیب دلانے اور اس کی فضیلت کا بیان

۔ (۹۱۹۱)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مُغَفَّلٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قاَلَ: ((اِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ رَفِیْقٌیُحِبُّ الرِّفْقَ، وَیُعْطِی عَلَی الرِّفْقِ مَا لایُعْطِی عَلَی الْعُنْفِ۔)) (مسند احمد: ۱۶۹۲۵)

۔ سیدنا عبد اللہ بن مغفل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ نرمی والا ہے اور نرمی کو پسند کرتا ہے اور نرمی کی وجہ سے وہ کچھ عطا کرتا ہے، جو سختی اورتشدد پر عطا نہیں کرتا۔
Haidth Number: 9191
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۱۹۱) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ ابوداود: ۴۸۰۷ (انظر: ۱۶۸۰۲)

Wazahat

فوائد:… اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے ساتھ بہت مہربان ہے، وہ ان کے ساتھ آسانی کاارادہ کرتا ہے، نہ کہ تنگی کا، یہی وجہ ہے کہ اس نے جنت جیسا عظیم انعام دینے کے لیے سہولت آمیز شریعت کو مرتب کیا ہے اور وہ اپنے بندوں میں بھی نرمی اور مہربانی کو پسند کرتاہے۔