Blog
Books
Search Hadith

حیوان کے ساتھ نرمی کرنے کی ترغیب کا بیان

۔ (۹۱۹۹)۔ عَنْ ضَرَارِ بْنِ الْاَزْوَرِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: اَھْدَیْنَا لِرَسُوْلِ اللّٰہِ لِقْحَۃً، (وَفِی رَوَایَۃٍ: بَعَثَنِی اَھْلِی بِلُقُوحٍ اِلَی النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَاَمَرَنِی اَنْ اَحْلُبَھَا) قَالَ: فَحَلَبْتُھَا قَالَ: فَلَمَّا اَخَذْتُ لِاُجْھِدَھَا، قَالَ: ((لَا تَفْعَلْ دَعْ دَاعِیَ اللَّبَنِ۔)) (مسند احمد: ۱۹۱۹۰)

۔ سیدنا ضرار بن ازور ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ایک دودھ والی اونٹنی بطورِ تحفہ دی، ایک روایت میں ہے: میرے بعض اہل خانہ نے مجھے دودھ والی اونٹنیاں دے کر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف بھیجا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں ان کو دوہوں، پس میں نے ان کو دوہا اور جب میں نے مشقت کے ساتھ سارا دودھ نکالنا چاہا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس طرح نہ کر، بلکہ(مزید دودھ) کا سبب بننے والا دودھ (تھنوں میں) چھوڑ دیا کر۔
Haidth Number: 9199
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۱۹۹) تخریج: صحیح، قالہ الالبانی، أخرجہ (انظر: )

Wazahat

فوائد:… شیخ البانی ‌رحمتہ ‌اللہ ‌علیہ ‌ نے اس حدیث کے آخری الفاظ کا یہ معنی بیان کیا: دوہنے والے کو چاہیے کہ وہ دودھ کی کچھ مقدار تھنوں میں باقی رہنے دے اور ان کو مکمل نہ نچوڑ لے، کیونکہ دوہنے کے بعد تھنوں میں باقی رہنے والا دودھ مزید دودھ کے اترنے کا سبب بنے گا اور تھنوں کو مکمل نچوڑ لینے کی صورت میں پچھلا دودھ کافی دیر کے بعد اترے گا۔ (صحیحہ: ۱۸۶۰)