Blog
Books
Search Hadith

اللہ کی مخلوق پر رحم کرنے کی ترغیب اور ایسا کرنے والے کے ثواب اور مخلوق پر رحم نہ کرنے والے کی وعید کا بیان

۔ (۹۲۱۶)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، اَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَلیٰ مِنْبَرِہِ یَقُوْلُ: ((اِرْحَمُوْا تُرْحَمُوْا، وَاغْفِرُوْا یَغْفِرِ اللّٰہُ لَکُمْ، وَیْلٌ لِاَقْمَاعِ الْقَوْلِ، وَیْلٌ لِلْمُصِرِّیْنَ، الَّذِیْنَیُصِرُّوْنَ عَلیٰ مَا فَعَلُوْ وَھُمْ یَعْلَمُوْنَ۔)) (مسند احمد: ۷۰۴۱)

۔ سیدنا عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے منبر پر فرمایا: رحم کرو، تم پر رحم کیا جائے گا، بخشو، اللہ تعالیٰ تم کو بخش دے گا، ان سنی کر دینے والوں کے لیے ہلاکت ہے، اصرار کرنے والوں کے لیے بھی ہلاکت ہے جو جاننے بوجھنے کے باجود اپنے برے افعال پر ڈٹے رہتے ہیں۔
Haidth Number: 9216
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۲۱۶) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ البیھقی فی الشعب : ۷۲۳۶، والبخاری فی الأدب المفرد : ۳۸۰ (انظر: ۷۰۴۱)

Wazahat

فوائد:… اللہ تعالیٰ کی ذات رحم کرنے اور بخشنے سے بدرجۂ اتم و اکمل متصف ہے،لیکن جو انسان، اللہ تعالیٰ کی مخلوقات کے حق میں ان دو صفات سے متصف ہو کر رحمدلی اور معافی کا معاملہ نہیں کرتا، اس کا اللہ تعالیٰ کی ان دو صفات سے بھی کوئی خاص تعلق نہیں ہوتا۔