Blog
Books
Search Hadith

سچائی اور امانت کی ترغیب کا بیان

۔ (۹۲۳۲)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((عَلَیْکُمْ بِالصِّدْقِ فَاِنَّ الصِّدْقَ یَھْدِی اِلَی الْبِرِّ، وَاِنَّ الْبِرَّ یَھْدِی اِلَی الْجَنَّۃِ، وَمَا یَزَالَ الرَّجُلُ یَصْدُقُ حَتّٰییُکْتَبَ عَنْدَ اللّٰہِ صِدِّیْقًا۔)) (مسند احمد: ۴۱۰۸)

۔ سیدنا عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: سچائی کو لازم پکڑو، پس بیشک سچائی نیکی کی طرف اور نیکی جنت کی طرف لے جاتی ہے اور بندہ سچ بولتا رہتا ہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں صِدِّیق لکھ دیا جاتا ہے۔
Haidth Number: 9232
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۲۳۲) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۶۰۷(انظر: ۴۱۰۸)

Wazahat

فوائد:… سچائی ممتاز انسانی خصائل حمیدہ میں سے ہے، یہ وہ صفت ہے،جس کی وجہ سے انسان خیر و بھلائی کی طرف مائل اور شرّ و فساد سے دور ہوتا ہے اور اسی وصف کی بدولت آدمی جھوٹ، دروغ گوئی، بدکلامی، فحش گوئی، سب و شتم، لعن طعن اور چغلی غیبت جیسے اوصاف ِ ذمیمہ سے اجتناب کرتاہے۔