Blog
Books
Search Hadith

منعِم کا شکر ادا کرنے اور نیکی کا بدلہ دینے کا بیان

۔ (۹۲۳۷)۔ عَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((یَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ یَوْمَ الْقَیَامَۃِ: یَاابْنَ آدَمَ، حَمَلْتُکَ عَلَی الْخَیْلِ وَالْاِبِلِ، وَزَوَّجْتُکَ النِّسَائَ، وَجَعَلْتُکَ تَرْبَعُ وَتَرْاَسُ، فَاَیْنَ شُکْرُ ذٰلِکَ؟)) (مسند احمد: ۱۰۳۸۳)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا: اے ابن آدم! میں نے تجھے گھوڑے اور اونٹ پر سوار کیا اور عورتوں سے تیری شادی کروائی، پھر تجھے ایسا بنا دیا کہ تو خوشحال ہوا اور بلند رتبے والا بنا، پس اب ان چیزوں کا شکر کہاں ہے؟
Haidth Number: 9237
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۲۳۷) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۹۶۸(انظر: ۱۰۳۷۸)

Wazahat

فوائد:… اللہ اکبر! اللہ تعالیٰ نے اس دور میں انسان کی ظاہری شان و شوکت پر دلالت کرنے والی بے شمار چیزیں عطا کر دی ہیں، پرشکوہ کوٹھیاں، خوبصورت اور قیمتی لباس، حسن میں اضافہ کرنے کے اسباب، قسما قسم کے مشروبات اور مأکولات، گاڑیاں، ٹرانسپورٹ، دنیوی تعلیم، باغات، فصلیں اور صاحب ِ اختیار لوگوںکے ساتھ رابطے۔ شرعی حکم یہ تھا کہ ان نعمتوں پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا جائے، لیکن معاملہ برعکس ثابت ہوا اور جس کو جتنا زیادہ دیا گیا، وہ اتنا ہی اللہ تعالیٰ سے دور ہوتا گیا۔