Blog
Books
Search Hadith

منعِم کا شکر ادا کرنے اور نیکی کا بدلہ دینے کا بیان

۔ (۹۲۴۵)۔ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا ، اَنَّ َرسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ اُتِیَ اِلَیْہِ مَعْرُوْفٌ فَلْیُکَافِیئْ بِہٖ،وَمَنْلَّمْیَسْتَطِعْ فَلْیَذْکُرْہُ، فَمَنْ ذَکَرَہُ فَقَدْ شَکَرَہُ، وَمَنْ تَشَبَّعَ بِمَا لَمْ یَنلْ فَھُوَ کَلَابِسِ ثَوْبَیْ زُوْرٍ۔)) (مسند احمد: ۲۵۱۰۰)

۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس کے ساتھ کوئی احسان کیا جائے تو وہ اس کا بدلہ دے، اگر بدلے کی قدرت نہ ہو تو اس کا ذکر کر دے، پس جس نے اس کا ذکر کر دیا، اس نے اس کا شکر ادا کر دیا اور جس نے ایسی نعمت کا اظہار کیا، جو اس کے پاس نہیں ہے تو وہ اس شخص کی طرح ہے، جس نے جھوٹ کے دو کپڑے پہن رکھے ہوں۔
Haidth Number: 9245
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۲۴۵) تخریج: صحیح، أخرجہ الطبرانی فی الاوسط : ۲۴۸۴، وابن راھویہ: ۷۷۴ (انظر: ۲۴۵۹۳)

Wazahat

فوائد:… ذکر کرنے سے مراد یہ ہے کہ اس کے حق میں تعریفی کلمات کہے، جیسے: آپ کی بہت بہت مہربانی، آپ نے شفقت کی ہے، آپ کا بہت بہت شکریہ اور اس کے لیے دعا کرے، جیسا کہ سیدنا اسامہ بن زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ((مَنْ صُنِعَ إِلَیْہِ مَعْرُوفٌ فَقَالَ لِفَاعِلِہِ جَزَاکَ اللّٰہُ خَیْرًا فَقَدْ أَبْلَغَ فِی الثَّنَائِ۔)) … جس کے ساتھ نیکی کا سلوک کیا گیا اور اس نے نیکی کرنے والے سے کہا کہ اللہ تعالیٰ تجھے اچھا صلہ عطا فرمائے، اس نے پوری تعریف کی۔ (ترمذی: ۱۹۵۸) معلوم ہوا کہ دعائیہ کلمات کہنے کے لیے بہترین الفاظ جَزَاکَ اللّٰہُ خَیْرًا ہیں۔ جھوٹ کے دو کپڑے پہننے سے مراد یہ ہے کہ گویا جھوٹ نے اس بندے کے سارے بدن کو ڈھانپ لیا ہے، وہ اپنے حق میں ایسی چیز کا اظہار کر رہا ہے، جو اس کی نہیں ہے۔