Blog
Books
Search Hadith

منعِم کا شکر ادا کرنے اور نیکی کا بدلہ دینے کا بیان

۔ (۹۲۴۶)۔ عَنْ اَبِی اُمَامَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بَیْنَمَا ھَوُ یَمْشِی فِی شِدَّۃِ حَرٍّ اِنْقَطَعَ شِسْعُ نَعْلِہِ، فَجَائَ ہُ رَجُلٌ بِشِسْعٍ، فَوَضَعُہُ فِی نَعْلِہِ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَوْ تَعْلَمُ مَا حَمَلَتَ عَلَیْہِ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَمْ یَعلُ مَا حَمَلْتَ عَلَیْہِ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔)) (مسند احمد: ۲۲۶۴۳)

۔ سیدنا ابو امامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سخت گرمی میں چل رہے تھے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ گیا، پس ایک آدمی تسمہ لے کر آیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے جوتے میں ڈال دیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تو اس چیز کو جانتا ہوتا، جس پر تو نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اٹھایا ہے تو تواس چیز کو کم نہ سمجھتا، جس پر تو نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو سوار کیا ہے۔
Haidth Number: 9246
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Doubtful

ضعیف

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۲۴۶) تخریج: اسنادہ ضعیف جدا من اجل علی بن یزید الالھانی ، وھو واھی الحدیث أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۷۸۶۵ (انظر: ۲۲۲۸۷)

Wazahat

فوائد:… لَمْ یَعلُ کے الفاظ اکثر نسخوں میں اسی طرح مروی ہیں، البتہ ایک نسخے میں لَمْ یَغلُ کے الفاظ ہیں، علامہ سندھی نے کہا: میرے نزدیک ظاہر یہ ہے کہ یہ الفاظ حاضر کے صیغے کے ساتھ ہیں، جن کے معانی لَمْ تُقِلَّ (کم سمجھنے) کے ہیں،یعنی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس آدمی کے عمل کو عظیم قرار دے رہے ہیں، بعض نسخوں میں لَمْ تُعْلِ اور بعض میں لَمْ تُغْلِ کے الفاظ ہیں، لیکن ان الفاظ کی کوئی قریبی مناسبت سمجھ نہیں آ رہی۔ واللہ اعلم۔