Blog
Books
Search Hadith

حمام میں داخل ہونے کا حکم

۔ (۹۲۹)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ)۔عَنْ سَہْلٍ عَنْ أَبِیْہِ أَنَّہُ سَمِعَ أُمَّ الدَّرْدَائِ تَقُولُ: خَرَجْتُ مِنَ الْحَمَّامِ فَلَقِیَنِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((مِنْ أَیْنَ یَا أُمَّ الدَّرْدَائِ؟)) قَالَتْ: مِنَ الْحَمَّامِ، فَقَالَ: ((وَالَّذِیْ نَفْسِی بِیَدِہِ! مَا مِنَ امْرَأَۃٍ تَضَعُ ثِیَابَہَا فِی غَیْرِ بَیْتِ أَحَدٍ مِنْ أُمَّہَاتِہَا اِلَّا وَہِیَ ہَاتِکَۃٌ کُلَّ سِتْرٍ بَیْنَہَا وَبَیْنَ الرَّحْمٰنِ عَزَّوَجَلَّ)) (مسند أحمد: ۲۷۵۷۸)

۔ (دوسری سند) سیدہ ام درداء ؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: جونہی میں حمام سے نکلی ، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ سے میری ملاقات ہو گئی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: ام درداء! کہاں سے؟ میں نے کہا: جی حمام سے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جو عورت اپنی ماؤں کے علاوہ کسی اور کے گھر میں کپڑے اتارتی ہے، وہ ہر پردے کو پھاڑ دیتی ہے، جو اس کے اور اللہ تعالیٰ کے مابین ہوتا ہے۔
Haidth Number: 929
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۲۹) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول

Wazahat

فوائد:… ان احادیث ِ مبارکہ میں عورتوں کی حرمت کے تحفظ کی خاطر ایک سنہری اصول یہ بیان کیا گیا ہے کہ عورت کو اپنے گھر کے علاوہ کسی غیر کے گھر میں کپڑے نہیں اتارنے چاہئیں، یہ شرم و حیا کی پیکر عورتوں کی خوبی ہے، جو خواتین اس اصول کی پابند نہیں ہیں، ان میں غیر سنجیدگی اور آوارگی پائی جاتی ہے اور ہمارے معاشرے میں ایسی مثالیں موجود ہیں کہ دھوکہ دے کر یا چوری چھپے ایسی خواتین کی فلمیں بنوا لی گئیں اور پھر ان سے وہ کچھ کروایا گیا، جو کروانے والوں کے جی میں آیا۔