Blog
Books
Search Hadith

قناعت اور عفت کی ترغیب دلانے کابیان

۔ (۹۲۶۱)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اُنْظُرُوْا اِلَی مَنْ اَسَفَلَ مِنْکُمْ، وَ لَا تَنْظُرُوْا اِلَی مَنْ ھُوَ فَوْقَکُمْ، فَاِنَّہُ اَجْدَرُ اَنْ لَّا تَزْدَرُوْا نِعْمَۃَ اللّٰہِ۔)) قَالَ اَبُوْ مُعَاوِیَۃُ: عَلَیْکُمْ۔ (مسند احمد: ۷۴۴۲)

۔ (دوسری سند) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کی طرف دیکھو جو تم سے کم تر ہے اور اس کی طرف نہ دیکھو جو تمہاری بہ نسبت بلند رتبہ ہے، اس سے زیادہ لائق ہو گا کہ تم اللہ تعالیٰ کی اس نعمت کو حقیر نہ سمجھو، جو تم پر ہے۔
Haidth Number: 9261
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۲۶۱) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الأول

Wazahat

فوائد:… جب آدمی دنیوی اعتبار سے اپنے سے کم تر آدمی کو دیکھے گا تو اس کے لیے اللہ تعالیٰ کا شکر کرنا اور نعمتوںکی قدر کو سمجھنا آسان ہو جائے گا، لیکن اگر اس نے اپنا آئیڈیل اپنے سے بالا تر لوگوں کو بنایا تو وہ اپنی زندگی میں قناعت جیسی نعمت سے محروم ہو جائے گا۔