Blog
Books
Search Hadith

دنیا اور اس کی زینت و سجاوٹ اور نعمتوں سے بے رغبتی اختیار کرنے کی ترغیب کا بیان

۔ (۹۲۷۲)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ۔) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((یَا اَبَا ذَرٍّ! اَیُّ جَبَلٍ ھٰذَا؟۔)) قُلْتُ: اُحُدٌ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! ، قَالَ: ((وَالَّذِیْ نَفْسِی بِیَدِہِ مَا یَسُرُّنِی اَنْ ِلیْ ذَھَبًا قِطَعًا اُنْفِقُہُ فِی سَبِیْلِ اللّٰہِ اَدَعُ مِنْہُ قِیْرَاطًا۔)) قَالَ: قُلْتُ: قِنْطَارًا یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ!، قَالَ: ((قِیْرَاطًا۔)) قَالَھَا ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ: ((یَا اَبَا ذَرٍّ! اِنَّمَا اَقُوْلُ الَّذِیْ اَقَلُّ وَلَا اَقُوْلُ الَّذِی ھُوَ اَکْثَرُ۔))(مسند احمد: ۲۱۶۵۵)

۔ (دوسری سند) رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے ابو ذر! یہ کون سا پہاڑ ہے؟ میں نے کہا: احد پہاڑ ہے، اے اللہ کے رسول! آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر (یہ پہاڑ) میرے لیے سونے کے سکّوں میں تبدیل کردیا جائے تو میں اس کو اللہ کے راستے میں خرچ کر دوں گا اور مجھے یہ چیز خوش نہیں کرے گی کہ اس میں سے ایک قیراط بھی باقی رہنے دوں۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! قنطار؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: قیراط، قیراط۔ تین دفعہ فرمایا، پھر فرمایا: اے ابو ذر! میں کم والی بات کر رہا ہوں، زیادہ والی نہیں کر رہا۔
Haidth Number: 9272
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۲۷۲) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الأول۔

Wazahat

فوائد:… قیراط= (255.1) ملی گرام اس کے دو معانی ہیں: (۱) مالِ کثیر، (۲) ایک مقدارِ وزن جو مختلف ممالک میں مختلف ہوتی ہے، مصر میں قیراط (100) رطل کے برابر ہوتا ہے اور رطل (393.660)گرام کے برابر ہوتا ہے، اس طرح ایک قیراط (39) کلو گرام سے زیادہ وزن بنتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرنے کا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا جذبہ یہ تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سخاوت کے وصف سے بدرجۂ اتم متصف تھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا اور عملا اس وصف کو ثابت بھی کیا۔ غور فرمائیں کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سیدنا ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے صرف اس لیے زور دے کر بات کر رہے ہیں کہ انھوں نے قیراط کی بجائے قنطار سمجھا، جس کی مقدار زیادہ ہے۔