Blog
Books
Search Hadith

دنیا اور اس کی زینت و سجاوٹ اور نعمتوں سے بے رغبتی اختیار کرنے کی ترغیب کا بیان

۔ (۹۲۷۷)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: اَتَانِی النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَاَبُوْ بَکْرٍ وَعُمَرُ فَاَطْعَمْتُھُمْ رُطَبًا وَاَسْقَیْتُھُمْ مَائً، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((ھٰذَا مِنَ النَّعِیْمِ الَّذِیْ تُسَاَلُوْنَ عَنْہُ۔)) (مسند احمد: ۱۴۶۹۲)

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما میرے پاس آئے، میں نے ان کو تازہ کھجوریں کھلائیں اور پانی پلایا، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ چیزیں ان نعمتوں میں سے ہیں، جن کے بارے میں تم سوال کیے جاؤ گے۔
Haidth Number: 9277
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۲۷۷) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ الطیالسی: ۱۷۹۹، وابویعلی: ۱۷۹۰، وابن حبان: ۳۴۱۱(انظر: ۱۴۶۳۷)

Wazahat

فوائد:… عصر حاضر میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو بڑی بڑی نعمتیں عطا کی ہیں، اگرچہ فقرو فاقہ کی زندگی گزارنے والوں کی تعداد بھی معقول ہے، ہر ایک کے لیے شریعت ِ مطہرہ نے قواعد مقرر کر دیئے ہیں تاکہ نعمتوں والوں کو کسی نعمت سے اور فاقہ مستوں کو فقیری کی وجہ سے کوئی نقصان نہ ہو۔