Blog
Books
Search Hadith

اس چیز کی ترغیب کا بیان کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ کے پاس دنیا کی بقدر ضرورت قلیل مقدار تھی

۔ (۹۲۸۳)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ شَقِیْقٍ قَالَ: اَقَمْتُ بِالْمَدِیْنَۃِ مَعَ اَبِی ھُرَیْرَۃَ سَنَۃً فَقَالَ لِی ذَاتَ یَوْمٍ وَنَحْنُ عِنْدَ حُجْرَۃِ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا : لَقَدْ رَاَیْتُنَا وَمَالَنَا ثِیَابٌٖ اِلاَّ الْبُرَدُ الْمُتَفَتِّقَۃُ، وَاِنَّا لَیَاْتِی عَلَی اَحَدِنَا الْاَیَّامُ مَا یَجِدُ طَعَامًا یُقِیْمُ بِہٖصُلْبَہُ،حَتّٰی اِنْ کَانَ اَحَدُنَا لَیَاْخُذُ الْحَجَرَ فَیَشُدُّہُ عَلَی اَخْمَصِ بَطْنِہِ، ثُمَّ یَشُدُّہُ بِثَوْبِہٖلِیُقِیْمَ بِہٖصُلْبَہُ،فَقَسَّمَرَسُوْلُاللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ذَاتَ یَوْمٍ بَیْنَنَا تَمْرًا فَاَصَابَ کَلُّ اِنْسَانٍ مِنَّا سَبْعَ تَمَرَاتٍ فِیْھِنَّ حَشَفَۃٌ، فَمَا سَرَّنِی اَنَّ لِی مَکاَنَھَا تَمَرَۃً جَیِّدَۃً، قَالَ: قُلْتُ لِمَ؟ قَالَ: تَشُدُّ لِی مِنْ مَضْغِیْ۔ (مسند احمد: ۸۲۸۴)

۔ عبد اللہ بن شقیق کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ساتھ مدینہ منورہ میں ایک سال تک سکونت اختیار کی، ایک دن انھوں نے مجھے کہا، جبکہ ہم سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے حجرے کے پاس تھے: میں نے دیکھا کہ ہمارے پاس پھٹ جانے والی پرانی چادریں ہوتی تھیں اور ایسے دن بھی آ جاتے تھے کہ ہم کھانے کی کوئی ایسی چیز نہیں پاتے تھے، جس کے ذریعے اپنے کمر کو کھڑا کر لیتے،یہاں تک کہ اس چیز کی نوبت آ جاتی کہ لوگ اپنی کمر کو سیدھا رکھنے کے لیے پتھر اٹھا کر اپنے بھوکے پیٹ پر رکھ کر اس کو کپڑے سے کس دیتے تھے، ایک دن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہمارے مابین کھجوریں تقسیم کیں، ہر انسان کو سات سات کھجوریں ملیں، ان میں خشک اور ردّی کھجوریں بھی تھیں، اور مجھے یہ بات خوش نہیں لگتی تھی کہ اس ردّی کھجور کی بجائے مجھے عمدہ کھجور ملتی، میں نے کہا: وہ کیوں؟ انھوں نے کہا: اس کو سختی سے چبانا پڑتا تھا۔
Haidth Number: 9283
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۲۸۳) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ الحاکم: ۴/ ۱۰۶ (انظر: ۸۳۰۱)

Wazahat

Not Available