Blog
Books
Search Hadith

اس چیز کی ترغیب کا بیان کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ کے پاس دنیا کی بقدر ضرورت قلیل مقدار تھی

۔ (۹۲۸۵)۔ عَنْ اَبِی ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: اِنَّمَا کَانَ طَعَامَنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْاَسْوَدَانِ: اَلتَّمْرُ وَالْمَائُ، وَاللّٰہِ! مَا کُنَّا نَرٰی سَمْرَائَ کُمْ ھٰذِہِ وَلَا نَدْرِیْ مَاھِیَ، وَاِنَّمَا کَانَ لِبَاسُنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ النِّمَارَیَعْنِی بُرُوْدَ الْاَعْرَابِ۔ (مسند احمد: ۸۶۳۸)

۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ہمارا کھانا دو سیاہ چیزیں کھجور اور پانی ہوتی تھیں، اللہ کی قسم! ہم نے نہ تو تمہاری اس گندم کو دیکھا تھا اور نہ جانتے تھے کہ یہ کیا ہوتی ہے اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ ہمارا لباس بدوؤں والی چھوٹیچھوٹی چادریں ہوا کرتی تھیں۔
Haidth Number: 9285
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۲۸۵) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ ابن حبان: ۵۸۰۵، والبزار: ۳۶۷۷ (انظر: ۸۶۵۳)

Wazahat

Not Available