Blog
Books
Search Hadith

اس چیز کی ترغیب کا بیان کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ کے پاس دنیا کی بقدر ضرورت قلیل مقدار تھی

۔ (۹۲۸۹)۔ عَنْ حَارِثَۃَ بْنِ مُضَرِّبٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی خَبَّابٍ وَقَدِ اکْتَوٰی سَبْعًا فَقَالَ: مَا اَعْلَمُ اَحْدًا لَقِیَ مِنَ الْبلَائِ مَالَقِیْتُ لَوْ لَا اَنِّی سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((لَا یَتَمَنّٰی اَحَدُکُمُ الْمَوْتَ)) لَتَمَنَّیْتُہُ۔ وَلَقَدْ رَاَیْتُنِی مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَا اَمْلِکُ دِرْھَمًا، وَاِنَّ فِی جَانِبِ بَیِْتِی الْآنَ الْاَرْبَعِیْنَ اَلْفَ دِرْھَمٍ، قَالَ: ثُمَّ اُتِیَ بِکَفَنِہِ فَلَمَّا رَآہُ بَکٰی، وقَالَ: لٰکِنَّ حَمْزَۃَ لَمْ یُوْجَدْ لَہُ کَفَنٌ اِلاَّ بُرْدَۃٌ مَلْحَائُ، اِذَا جُعِلَتْ عَلٰی رَاْسِہِ قَلَصَتْ عَنْ قَدَمَیْہِ، وَاِذَا جُعِلَتْ عَلٰی قَدَمَیْہِ قَلَصَتْ عَنْ رَاْسِہِ، حَتّٰی مُدَّتْ عَلٰی رَاْسِہِ، وَجُعِلَ عَلٰی قَدَمَیْہِ الْاِذْخِرُ۔ (مسند احمد: ۲۱۳۸۷)

۔ حارثہ بن مضرب کہتے ہیں: میں سیدنا خباب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس گیا، جبکہ ان کو جسم کے سات مقامات پر داغا گیا تھا، انھوں نے کہا: میرے علم کے مطابق جو تکلیف مجھے ہے، وہ کسی اور کو نہیں ہے، اگر میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا کہ کوئی آدمی موت کی تمنا نہ کرے میں موت کی تمنا کرتا۔ جب میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھا، تو میرے پاس ایک درہم بھی نہیں تھا اور اب تو میرے گھر کے ایک کونے چالیس ہزار درہم پڑے ہوئے ہیں، پھر ان کا کفن لایا گیا اور انھوں نے اس کو دیکھ کر رونا شروع کر دیا اور کہا: لیکن سیدنا حمزہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے لیے کفن نہیں تھا، ما سوائے سفید و سیاہ رنگ کی ایک چادر کے، جب وہ ان کے سر پر رکھی جاتی تو پاؤں سے سکڑ جاتی اور جب پاؤں پر رکھی جاتی تو سر سے ہٹ جاتی، پھر اس کو ان کے سر پر ڈالا گیا اور پاؤں پر اذخر گھاس رکھ دی گئی۔
Haidth Number: 9289
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۲۸۹) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ الطبرانی: ۳۶۷۴ (انظر: ۲۱۰۷۲)

Wazahat

Not Available