Blog
Books
Search Hadith

اس چیز کی ترغیب کا بیان کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ کے پاس دنیا کی بقدر ضرورت قلیل مقدار تھی

۔ (۹۲۹۲)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ)۔ قَالَ: سَمِعْتُ عُتْبَۃَ بْنَ غَزْوَانَ یَقُوْلُ: (وَفِی لَفْظٍ: خَطَبَنَا عُتْبَۃُ بْنُ غَزْوَانَ عَلَی الْمِنْبَرِ) لَقَدْ رَاَیْتُنِی سَابِعَ سَبْعَۃٍ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَا لَنَا طَعَامٌ اِلَّا وَرَقُ الْحُبْلَۃِ، حَتّٰی قَرَحَتْ اَشْدَ اقُنَا۔ (مسند احمد: ۱۷۷۱۷)

۔ (دوسری سند) سیدنا عتبہ بن غزوان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ہمیں منبر پر چڑھ کر خطبہ دیا اور کہا: میں نے اپنے آپ کو دیکھا کہ ہم سات افراد رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھے اور ہمارا کھانا صرف اور صرف لوبیے جیسی ترکاری کے پتے تھے، اس سے ہمارے گوشۂ دہن زخمی ہونے لگتے تھے۔
Haidth Number: 9292
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۲۹۲) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الأول

Wazahat

فوائد:… جن صحابہ نے اسلام کے ابتدائی کٹھن حالات میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی صحبت کو ترجیح دی، اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے فقرو فاقہ کو پسند کیا۔