Blog
Books
Search Hadith

اس چیز کی ترغیب کا بیان کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ کے پاس دنیا کی بقدر ضرورت قلیل مقدار تھی

۔ (۹۲۹۳)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ یَزِیْدَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُوْسٰی، قاَلَ: سَمِعْتُ اَبِییَقُوْلُ: کُنْتُ عِنْدَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ بِالْاِسْکَنْدَرِیَّۃِ، فَذَکَرُوْا مَاھُمْ فِیْہِ مِنَ الْعَیْشِ، فَقَالَ: رَجُلٌ مِّنَ الصَّحَابَۃِ لَقَدْ تُوُفِّیَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَمَا شَبِعَ اَھْلُہُ مِنَ الْخُبْزِ الْغَلِیْثِ۔ قَالَ: مُوْسٰی: یَعْنِی الشَّعِیْرَ وَالسَّلْتَ اِذَا خُلِطَا۔ (مسند احمد: ۱۷۹۲۴)

۔ موسیٰ کے باپ علی بن رباح سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں اسکندریہ میں سیدنا عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس تھا، لوگوں نے اپنی خوشحالی کا ذکر کیا، اس موقع پر ایک صحابی نے کہا: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس حال میں فوت ہوئے تھے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اہل و عیال نے جَو اور سَلْت کی مکس روٹی نہیں کھائی۔
Haidth Number: 9293
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۲۹۲) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الأول

Wazahat

فوائد:… سَلْت: یہ جَو کی ہی ایک قسم ہے، گندم کے مشابہ ہوتی ہے اور اس پر چھلکا نہیں ہوتا۔ الْخُبْز الغَلِیْث: وہ روٹی جس میں دو قسم کے آٹے ڈالے جائیں، جیسے گندم اور جو، راوی نے جو تفسیر بیان کی ہے، اس میں جَو کی دو قسموں کا بیان ہے۔