Blog
Books
Search Hadith

اس چیز کی ترغیب کا بیان کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ کے پاس دنیا کی بقدر ضرورت قلیل مقدار تھی

۔ (۹۲۹۴)۔ عَنْ اَبِی حَرْبٍ اَنَّ طَلْحَۃَ حَدَّثَہُ وَکَانَ مِنْ اَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: اَتَیْتُ الْمَدِیْنَۃَ وَلَیْسَ لِی بِھَا مَعْرِفَۃٌ، فَنَزَلْتُ فِی الصُّفَّۃِ مَعَ رَجُلٍ، فَکَانَ بَیْنِی وَبَیْنَہُ کُلَّ یَوْمٍ مُدٌّ مِّنْ تَمْرٍ، فَصَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ذَاتَ یَوْمٍ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ رَجُلٌ مِّنْ اَصْحَابِ الصُّفَّۃِ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَحْرَقَ بُطُونَنَا التَّمْرُ، وَتَخَرَّقَتْ عَنَّا الْخُنُفُ، فَصَعِدَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَخَطَبَ ثُمَّ قَالَ: ((وَاللّٰہِ لَوْ وَجَدْتُ خُبْزًا، اَوْ لَحْمًا لَاَطْعَمْتُکُمُوْہُ، اَمَا اِنَّکُمْ تُوْشِکُوْنَ اَنْ تُدْرِکُوْا، وَمَنْ اَدْرَکَ ذَلِکَ مِنْکُمْ اَنْ یُّرَاحَ عَلَیْکُمْ بِالْجِفَانِ، وَتَلْبَسُوْنَ مِثْلَ اَسْتَارِالْکَعْبَۃِ۔)) قَالَ: فَمَکَثْتُ اَنَا وَصَاحِبِی ثَمَانِیَۃَعَشَرََیَوْمًا وَلَیْلَۃً مَالَنَا طَعَامٌ اِلَّا الْبَرِیْرَ، حَتّٰی جِئْنَا اِلَی اِخْوَانِنَا مِنَ الْاَنْصَارِ فَوَاسَوْنَا، وَکَانَ خَیْرَ مَا اَصَبْنَا ھٰذَا التَّمْرُ ۔ (مسند احمد: ۱۶۰۸۴)

۔ سیدنا طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، جو کہ اصحاب ِ رسول میں سے ہیں، سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں مدینہ منورہ آیا، جبکہ میری کسی سے معرفت نہیں تھی، میں صفہ میں ایک آدمی کے ساتھ ٹھہرا، مجھے اور اس کو روزانہ ایک مُدّ کھجوروں کا ملتا تھا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک دن نماز پڑھائی، جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو اصحاب ِ صفہ میں سے ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کھجور نے ہمارے پیٹ جلا دیئے ہیں اور گھٹیا روئی کے سخت کپڑے ہمارے جسم کو کھا گئے ہیں،یہ سن کر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم منبر پر تشریف لائے اور فرمایا: اللہ کی قسم! اگر میرے پاس روٹییا گوشت ہوتا تو میں تم کو ضرور کھلاتا، خبردار! قریب ہے کہ تم ان نعمتوں کو پا لو، تم میں سے جس نے اس چیز کو پا لیا کہ تم پر بڑی بڑی دیگیں لائی جائیں، (تو پھر تو اس کو کفایت کرے گا) اور تم کعبہ کے پردوں کی طرح کپڑے پہنو گے۔ پھر اٹھارہ دنوں تک میرے اور میرے ساتھی کا کھانا پیلو کے درخت کا کالا پھل رہا، پھر ہم اپنے انصاری بھائیوں کے پاس گئے، پس انھوں نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک کیا، بہرحال ہم کو وہاں سے بھی کھجور ہی ملی، البتہ وہ بہترین قسم کی تھی۔
Haidth Number: 9294
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

Not Available

Takhreej

(۹۲۹۴) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ البزار: ۳۶۷۳، وابن حبان: ۶۶۸۴، والطبرانی فی الکبیر : ۸۱۶۰ (انظر: ۱۵۹۸۸)

Wazahat

فوائد:… نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مال و دولت کی کثرت کی جو پیشین گوئی، حرف بہ حرف پوری ہوئی، لیکن اپنے ساتھ بہت سارے مفاسد لائی۔